Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

یو نین کو نسل بستی بزدار کا بجٹ اجلا س


ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)یو نین کو نسل بستی بزدار کا بجٹ اجلا س وائس چیئر مین یو نین کو نسل بستی بزدارحا جی لکھی محمد خان خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مسرور ہمیش متہال ،سجا د حسین ، اللہ بخش خا ن با کھری، حا جی سراج دین ، جہا نگر احمد ، حا جی محمد بخش خان ، حا جی محمد رفیق چچہ ، محمد رمضان ، آ منہ بی بی، شمیم اختر سمیت تمام ممبران نے شرکت کی ۔ چیئر مین یو نین کو نسل بستی بزدارصلا ح الدین خان بزدار نے بجٹ 20 جنوری 2017 تا جون 2017 پیش کیا جو اتفاق رائے سے منظور ہو گیا ۔چیئر مین یو نین کو نسل بستی بزدار صلا ح الدین خان بزدار نے کہا میں اپنے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا اور تمام ترقیا قی کام با ہمی مشاورت سے ہو نگے انشا اللہ ایم این اے سردار امجد خان کھو سہ چیئر مین ضلع کو نسل ڈیرہ غا زیخان سردار عبدالقادر خان کھو سہ کی قیات اور تعاون سے یو نین کو نسل بستی بزدار کو ماڈل ویلج بنا ئیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے