ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)سردار نذیر احمد خان لغاری نے سیاسی اختلافات ختم کرکے مسلم لیگ(ن) لغاری قیصرانی گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انہوں نے یہ اعلان مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر، سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار میربادشاہ قیصرانی کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے موجودہ دورحکومت میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 240 میں پسماندگی کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔میں ٹھٹھہ، کلر والہ اور ککرہ کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔سردار میربادشاہ قیصرانی نے مزید کہا کہ سردار نذیراحمد لغاری آئندہ بلدیاتی الیکشن میں قیصرانی لغاری اتحاد کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔بشیراحمد قیصرانی، بشیراحمد لغاری، حاجی محمد اسلم لغاری، کونسلر حامد خان لغاری، لعل خان ککرہ، فیاض خان لغاری، ڈاکٹر محمد اعظم لغاری، سلیمان خان لغاری، بلال خان گورمانی، عمرخان گورمانی، شیرو خان گورمانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔آخر میں سردار نذیراحمد خان لغاری نے چیف آف قیصرانی سردار میربادشاہ قیصرانی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔
0 تبصرے