Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تھانہ ریتڑہ میں بسلسلہ مردم شماری وخانہ شماری یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کا اجلاس

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)پولیس تھانہ ریتڑہ میں بسلسلہ مردم شماری وخانہ شماری یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ سید اصغر حسین بخاری نے کی۔اجلاس میں چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمد انورخان ملکانی، چیئرمین یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ میرانی،چیئرمین یوسی ناڑی ملک طیب حسین،چیئرمین یوسی جھوک بودو حاجی عبداللطیف قیصرانی،چیئرمین یوسی پنج گرائیں سید شمس الحسنین،چیئرمین یوسی کوٹ قیصرانی مولانا امان اللہ قیصرانی نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او سید اصغر حسین بخاری نے کہا کہ مردم شماری و خانہ شماری کا انعقاد عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا جا رہا ہے۔ آپ عوام کے نمائندے ہونے کی وجہ سے آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام اور عملے سے تعاون کریں۔جس پر چیئرمین حضرات نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے