Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نتکانی میں واٹرسپلائی سکیم،سیوریج اور ٹف ٹائل بچھانے کیلئے دس کروڑ کی گرانٹ جاری.سردار میربادشاہ قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)نتکانی میں واٹرسپلائی سکیم کے نئے بور،پائپ لائن کی تنصیب،سیوریج اور ٹف ٹائل بچھانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دس کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ہے۔جلد کام شروع کردیا جائے گا۔سردار میربادشاہ قیصرانی کی مختلف وفود سے ملاقاتیں۔سابق ممبر ضلع کونسل جاوید بلوچ نے تا حیات مسلم لیگ(ن) بادشاہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سردار میربادشاہ قیصرانی تحصیل تونسہ کے نجات دہندہ ہیں ۔جاوید بلوچ کا میڈیا کے نمائندوں کو بیان۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ڈویژنل کوآرڈینیٹرو سابق پارلیمانی سیکرٹری سردار میر بادشاہ قیصرانی نے گذشتہ روز یونین کونسل نتکانی کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔سابق کونسلر رحمت اللہ مٹھوانی کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر سید ارشد عباس شاہ،فرحان خان لعلوانی،بشیراحمد قیصرانی،محمد اسلم بھورا اور تسنیم الحسن کلاچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔سردار میربادشاہ قیصرانی نے بتایا کہ نتکانی شہر میں سیوریج، ٹف ٹائل اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے دس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہوچکی ہے جس پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا جبکہ ٹبی قیصرانی تا نتکانی روڈ کا منصوبہ اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہمیشہ عوام کو جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا ہے جبکہ ہم نے تحصیل بھر میں عملی ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھ دی ہے۔بعد ازاں سابق ممبر ضلع کونسل جاوید بلوچ نے سردار میر بادشاہ قیصرانی سے ملاقات کی اور تاحیات بادشاہ گروپ کی حمایت کا یقین دلایا۔جاوید بلوچ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں یونین کونسل نتکانی کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا۔سردار میر بادشاہ قیصرانی تحصیل تونسہ کی غریب عوام کے نجات دہندہ ہیں۔میں اپنے پورے گروپ سمیت بادشاہ گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے