Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جلے ہوئے ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کرنے پر کوٹ مہوئی کی عوام کا انوکھا احتجاج

تونسہ شریف (نمائندہ خصوصی)طویل عرصے سے جلے ہوئے ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کرنے پر کوٹ مہوئی کی عوام کا انوکھا احتجاج، ٹرانسفارمر کی جگہ کھوتے کو لٹکا دیا ۔
کوٹ مہوئی کے ٹرانسفارمر کو جلے ہوئے آج تقریبا 25 دن گزر گئے لیکن واپڈا والوں پر جوں تک نہیں رینگتی، غریب عوام شدید مشکلات کا شکارجلد از جلد ٹرانسفارمرفراہم کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ مہوئی کے ٹرانسفارمر کو جلے ہوئےعرصہ پچیس دن گزر گئے مگرمیپکو اہلکار اور افسران غریب عوام کو طفل تسلیوں پر ٹرخا رہے ہیں۔  ایس ڈی او شادن لنڈ روز فرمان جاری کرتے ہیں کہ بس آج صبر کرو کل ٹرانسفارمرآجائے گا اور  ایکسئین صاحب تو کسی کی التجا سننا گوارہ ہی نہیں کرتے۔جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔تعمیر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل شہزاد احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کوٹ مہوئی کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایس ڈی او شادن لنڈ اور متعلقہ ایکسئین واپڈا اپنے کان کھول کر سن لیں کہ وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ لیتے ہیں اور ان کی  ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے ایس ڈی او او ایکسئین میپکو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ریاست کے ملازم ہو نہ کہ ان موجودہ حکمرانوں کے ذاتی ملازم اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر کوٹ مہوئی کا ٹرانسفارمر نہ لگا تو ہم تمہارے خلاف احتجاج کر کے اور روڈ بند کر کے اپنا اور اپنی غریب عوام کا قیمتی ٹائم ضائع نہیں کریں گے۔بلکہ اسی کھمبوں پر جس طرح گدھا لٹکا ہوا ہے .اسی طرح تم دونوں کو لٹکائیں گے.یہ ہم عوام کا آپ سے وعدہ رہا۔آپ نے کیا سمجھ رکھا ہےکہ یہ تحصیل لاوارث ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں تمہیں؟جب مرضی تم اپنی کرپشن کو چھپانے کےلئے اپنے لائن لاسز پورے کرنے کےلئے عوام کی بجلی بند کرتے ہو لوڈ شیڈنگ کا بہانہ بنا کر .؟؟اور ہماری تحصیل کی جو تم لوگ بغیر کسی شیڈول کے لوڈ شیڈنگ کرتے ہو اب ہم آپ سے اس کا حساب لیں گے۔اب بہت ہوگئی تمہاری کرپشن کی من مانیاں اب برداشت سے باہر ہے یہ تمہاری ڈرامے بازیاں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے