Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی کے اہلکاروں نے خودساختہ لوڈشیڈنگ کرکے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں

ریتڑہ(نامہ نگار) گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی کے اہلکاروں نے خودساختہ لوڈشیڈنگ کی بھرمار کردی۔مچھر اور گرمی نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔عوام کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی آتے ہی میپکو سب ڈویژن ٹبی قیصرانی کے اہلکاروں نے ٹبی قیصرانی ریتڑہ فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے غریب عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ریتڑہ کے شہریوں حسین اللہ ملکانی، سردار ثنا اللہ خان، فرخ خان، لیاقت خان، رحمت اللہ ملکانی، سمیع اللہ خان، عابد خان، زاہد رشید، رشید احمد، محمد اسماعیل قیصرانی، ہدایت اللہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ سب ڈویژن ٹبی قیصرانی کے اہلکاروں نے اپنی بے قاعدگیاں چھپانے کیلئے غریب عوام کو تختہ ء مشق بنا رکھا ہے اور چارپانچ گھنٹے کی منظور شدہ لوڈشیڈنگ کو ایک دم بڑھا دیا ہے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرڈ سے معلوم کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ وہاں سے بجلی کی سپلائی جاری ہے جبکہ فیڈر کے متعلقہ علاقوں میں بجلی موجود نہیں ہوتی۔اس کیلئے سب ڈویژن کے افسروں نے مختلف لائن مینوں اور اسسٹنٹ لائن مینوں کی ڈیوٹیاں لگائی ہوتی ہیں جو گرڈ کے باہر موجود ڈی سیٹ سے بجلی کی سپلائی معطل کر دیتے ہیں جس تمام اہل علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود میپکو اہلکاروں نے اپنے گھروں میں بڑے بڑے یوپی ایس اور سولر پلیٹیں لگائی ہوئی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں بجلی کی سپلائی بحال رہتی ہے جبکہ 80 فیصد سے زائد غریب عوام جو یوپی ایس اور سولر پلیٹیں لگوانے کی سکت نہیں رکھتے انہیں یہ میپکو اہلکار مچھروں اور گرمی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔اس کیلئے انہیں میپکو ڈویژن تونسہ کے اعلیٰ افسران کی بھی اشیرباد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی نمائندوں ایم این اے سردار امجدفاروق کھوسہ ، ایم پی اے سردار ممتاز احمد بھٹو، ضلع کونسل چیئرمین سردار عبدالقادرکھوسہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے اپنے فرض کو بھی پورا کریں اور انہیں میپکو اہلکاروں کے ظلم وستم سے نجات دلائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے