Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بچهڑ کر اُس کا دل لگ بهی گیا تو کیا لگے گا۔۔۔۔۔۔تہذیب حافی


غزل
بچهڑ کر اُس کا دل لگ بهی گیا تو کیا لگے گا 
وه تهک جائے گا اور میرے گلے سے آ لگے گا
میں مشکل میں تمهارے کام آؤں یا نہ آؤں
مجهے آواز دے لینا تمهیں اچها لگے گا
میں جس کوشش سے اُس کو بهول جانے میں لگا ہوں
زیاده بهی اگر لگ جائے تو ہفتہ لگے گا
مرے ہاتهوں سے لگ کر پهول مٹی ہو رہے ہیں 
مری آنکهوں سے دریا دیکهنا صحرا لگے گہے
مرا دشمن سنا ہے کل سے بهوکا لڑ رہا ہے 
یہ پہلا تیر اُس کو ناشتے میں جا لگے گا
کئی دن اُس کے بهی صحراؤں میں گزرے ہیں حافی
سو اس نسبت سے آئینہ ہمارا کیا لگے گا
تہذیب حافی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے