تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)تونسہ شریف میں تاجروں کے خلاف ناجائز ٹیکس نافذ کرنے اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف انجمن تاجران تونسہ کے زیر اہتمام کلمہ چوک تونسہ میں احتجاج کیا گیا تمام مارکیٹس بند رہیں مقامی تاجر تنظمیوں نے مقامی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف انوکھا احتجاج کلمہ چوک میں بھینس لا کر انجمن تاجران کے مقامی صدر معین احمد مونا نے بھینس کے آگے بین بجایا اس موقع پر معین احمد مونا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران اور تونسہ کی انتظامیہ اس بھینس کی مانند ہے ہمارے لاکھ احتجاج کرنے کے باوجود ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے انہوں نے کہا ہمارا احتجاج کرنا بھینس کے آگے بین بجانے کی طرح مگر پھر بھی یہ ہمارا حق ہے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر فائٹ فار راٹیس تنظیم کے چیئرمین ذوالفقار بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ غریب عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے ہمیں ظلم کے خلاف غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں انتظامیہ اوچھے ہتکنڈے استمال کر کے غریبوں کو تنگ کر رہی ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں احتجاج سے عرفان خان بزدار و دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا
0 تبصرے