ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) ریتڑہ کی نواحی بستی پیہڑ میں آگ لگنے سے 10ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل جل کر راکھ ہوگئی،غریب کاشتکار ہوں حکومت نئی فصل کی کاشت اور گزر بسر کیلئے امداد کرے ،متاثرہ کاشتکار اللہ داد رند کی خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل تفصیلات کے مطابق ریتڑہ کی نواحی بستی پیہڑ کے رہائشی اللہ داد رند کی گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تو قابو سے باہر ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے کھیت میں پھیل گئی۔ جس سے موقع پر موجود 10ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل اور کٹی ہوئی گندم جل کر راکھ ہوگئی۔ اہل علاقہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے بھر پور کوشش کی تاہم آگ کی تیز شدت کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ۔اللہ داد رند اپنی ساری فصل کے جل جانے پر شدید مشکلات کا شکار ہوچکا ہے۔اللہ داد اور اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ غریب کاشتکار کی فصل جل جانے پر حکومت کی جانب سے اس کی امداد کی جائے تاکہ اس کے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے ۔




0 تبصرے