Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ضلع ڈیرہ غازیخان میں مزید 2500اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں مزید 2500اساتذہ تعینات کیے جائیں گے . 12کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ گرلز کالج ڈیرہ غازیخان سٹی کا افتتاح 15ا پریل اور کلاسز کااجراء جلد کر دیاجائے گا . یہ بات رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بلاک بی ڈیرہ غازیخان میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت داخلہ مہم 2017کا افتتاح کرتے ہو ئے کہی . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی زیر قیادت صوبہ میں ایک کروڑ 34لاکھ بچوں کو سالانہ مفت کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں .بھٹہ مزدوروں کے 87ہزار بچوں کو کتابیں ، بیگ ، یونیفارم کے علاوہ 1000روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے . اب تک صوبہ کے ہونہار طلبہ کو دو لاکھ 98ہزار سولر لیمپس فراہم کیے گئے . ان اقدامات کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل سے محروم خاندانوں کے بچوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے کوالٹی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی ہے . اساتذہ بھی نوجوان نسل کی کردار سازی کیلئے توجہ دیں . چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان عبدالغفار لنگاہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخا ن میں دو مراحل کے دوران ایک لاکھ 55ہزار 556طالبات سمیت تین لاکھ 35ہزار 658طلبہ کو داخل کیاجائے گااور یہ عمل 31اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شوکت علی شیروانی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری زنانہ فرزانہ سجاد بخاری کے علاوہ محمد سرور صدیقی ، شیخ سرفراز ، شاہد بغلانی ، سید فراست شاہ ، سبطین کھوسہ سمیت منتخب نمائندے ، اساتذہ ،والدین اور طالبات موجود تھی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے