Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حاجی فاروق احمد خان کھیتران اور مشتاق عظیم کھر ممبر ضلع زکواۃ کمیٹی مقرر

وہوا (نامہ نگار ) ضلع زکوٰۃ کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس دو رکنی مانیٹر نگ کمیٹی برائے ووکیشنل ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ تو نسہ شریف تشکیل دینے کی منظوری حاجی فاروق احمد خان کھیتران اور مشتاق عظیم کھر کو ممبر ضلع زکواۃ کمیٹی مقرر کر دیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق ضلع زکوٰۃ کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس دو رکنی مانیٹر نگ کمیٹی برائے ووکیشنل ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ تو نسہ شریف تشکیل دینے کی منظوری حاجی فاروق احمد خان کھیتران اور مشتاق عظیم کھر کو ممبر ضلع زکواۃ کمیٹی مقرر کر دیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر ضلع زکوٰۃ کمیٹی ڈیرہ غازیخان سردار فاروق احمد خان کھیتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 31مارچ سے ضلع بھر میں لوکل زکواۃ کمیٹوں کی مدت معیاد ختم ہو گئی ہے بہت جلد لوکل زکواۃ کمیٹوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے چئیرمینوں کو بعذریعہ الیکشن منتخب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہوگی ہر یونین کونسل کی سطح پر مستحقین غرباء مسکینوں میں زکواۃ کی تقسیم کا عمل میرٹ پر کیا جائے اس کے علاوہ پڑھے لکھے غریب نوجوانوں کی کاروبار کے لیے بحالی فنڈ غیریب اور نادار گھرانے کی یتیم بچیوں کے لیے جہیز فنڈ کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے