Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 5 سالہ نااہلی کی سز ا ختم ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 5 سالہ نااہلی کی سزا ختم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی طرف سے سنائی گئی نااہلی کی سزا ختم ہوچکی ہے اور وہ اب کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوچکے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 19 جون 2012 ء کو نااہل قراردیا گیا تھا اور ان کی این اے 151 ملتان سے قومی اسمبلی کی رکنیت کو ختم کردیا گیا تھا جبکہ اب گزشتہ روز منگل کو سابق وزیراعظم کی نااہلی کی سزا ختم ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو 19 جون 2012 ء میں توہین عدالت کی وجہ سے 5 سال کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے