Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پانامہ لیکس پر عدالت کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے۔ سردار میربادشاہ قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)پانامہ لیکس پر عدالت کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے۔ترقی کے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔اب ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ن) سردار میربادشاہ قیصرانی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملکی ترقی کی نئی بنیاد رکھی ہے جو کہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی تھی۔پانامہ لیکس کو آڑ بنا کر ملک دشمن عناصرترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے تھے۔ان کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بھی وزیراعظم نواز شریف کو بے گناہ قرار دے گی۔اس موقع پر سینکڑوں لیگی ورکرز سردار میربادشاہ قیصرانی کی رہائش گاہ کوٹ قیصرانی پر جمع ہو گئے اور سردار میربادشاہ قیصرانی کو مبارکباد دیتے رہے اور مسلم لیگ(ن) کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے