ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)فوڈ سنٹر ریتڑہ اور ٹبی قیصرانی پر پہلے ہی دن آڑھتیوں کا راج،زمینداروں کے سنٹر پر جانے سے پہلے ہی لسٹیں فائنل، اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں زمینداروں کا احتجاج، ظالم اعلیٰ پنجاب مردہ باد کے نعرے،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ پر آڑھتیوں سے کمیشن لینے کا الزام ۔تفصیلات کے مطابق حسب سابق فوڈ سنٹر ریتڑہ اور ٹبی قیصرانی پر آڑھتیوں کا راج برقرار رہا۔سات آڑھتیوں نے اپنے پانچ پانچ رشتہ داروں کے نام لسٹ میں لکھوا دئے۔اسسٹنٹ کمشنر دروازے بند کروا کر اندر بیٹھ گئے۔باہر زمیندارظالم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔زمینداروں محمد شریف قیصرانی،محمد اشرف لاشاری،ابوبکر شیخ،علی محمد قیصرانی،اللہ وسایا،عطااللہ نے کمشنر ڈیرہ غازیخاناور ڈی ڈی فوڈ سے میرٹ پر باردانہ تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 تبصرے