Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔سردارممتازاحمد بھٹوقیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) ایم پی اے مسلم لیگ(ن) سردار ممتازاحمد بھٹو کا بستی ملکانی میں چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمدانور خان ملکانی کے ڈیرہ پر مختلف وفود سے ملاقات کی ہے۔جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل ٹبی قیصرانی میں ترقیاتی کاموں کا بہت جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس میں چاہ دادو والہ سولنگ اور نالی کیلئے دس لاکھ کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔جس پر بہت جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ دیگر منصوبہ جات کیلئے چیئرمین یوسی محمد انور خان ملکانی کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔مزید منصوبوں کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا۔اس موقع پر نانا محمد عارف ملکانی، سردار زیاد خان قیصرانی، سردار غلام مصطفیٰ قیصرانی، غلام شبیرخان ممبر قیصرانی، سردار نذیراحمد لغاری، محمد عمران قیصرانی، سردار سہیل خان قیصرانی، محمد اشرف بگا، حکیم سعادت اللہ رند ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سردارممتازاحمدبھٹونے کہا کہ انڈس ہائی وے تا بستی باقر والا براستہ ببی ، دادوالہ، بستی بکھی چھ کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر ساڑھے چار کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کیلئے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 240 کا کوئی دیہات ایسا نہیں چھوڑیں گے جہاں ترقیاتی کام نہ ہوئے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈس ہائی وے تا بیٹ بھیڈیں والی روڈ کیلئے حاجی ملک اشفاق احمد چھجڑہ کی تجویز پر 9 کروڑ کی لاگت سے روڈ کی تعمیر جاری ہے جو بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد انور خان ملکانی کی تجویز پر جی آرڈی ریتڑہ کی اپ گریڈیشن کیلئے سیکریٹری ہیلتھ کے پاس سمری پہنچ چکی ہے اس کی منظوری کے بعد اس ڈسپنسری کو بی ایچ یو بنا دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے