Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرپشن میں ملوث عناصر کسی ہمدردی کے مستحق نہیں. حفیظ اللہ قیصرانی

وہوا(نامہ نگار)کرپشن میں ملوث عناصر کسی ہمدردی کے مستحق نہیں،کرپٹ عناصر اپنے کرپٹ ٹولہ کو بچانے میں مصروف ہیں ان باتوں کا اظہار جماعت اسلامی وہوا کے امیر حفیظ اللہ قیصرانی نے ہفتہ وار اجتماع کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی صالح قیادت نے قوم کو جگانے اور معاشی دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کیلئے گزشتہ برسوں سے تحریک شروع کی ہوئی ہے جس کے ثمرات عوام کو جلد میسر ہوں گے اور کرپٹ عناصر ایک دوسرے کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کرپٹ ٹولہ کے خلاف قوم اٹھ کھڑی ہے اور کرپٹ عناصر کسی بھی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔قوم کو جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ہی مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے اور بہت جلد کرپشن میں ملوث عناصر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے تب قوم کی ترقی و خوشحالی ممکن ہو سکے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے