اسلام آباد(تعمیر نیوز)نیوز لیکس (News leaks scandal)کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، وزیراعظم نے نیوز لیکس کی سفارشات کو بھی پبلک کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوز لیکس سکینڈل میں وزیراعظم نواز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سیکیورٹی لیکس کی سفارشات کو پبلک کر دیا۔
طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، اے پی این ایس سے ملکی سلامتی سے متعلق خبروں کی اشاعت کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کے نکات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے پرنسپل انفارمیشن افسر راﺅ تحسین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راﺅ تحسین کے خلاف 1973ءکے رولز کے مطابق محکمانہ کارروائی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈان اخبار اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی (اے پی این ایس ) کو بھجوا دیا گیا ہے اور اے پی این ایس کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی این ایس کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق مواد کی تشہیر ادارتی و صحافتی اخلاقیات سے ہم آہنگ کی جائے۔

0 تبصرے