Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈیرہ غازیخان سرکل صدرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ملزمان گرفتار۔

ڈیرہ غازیخان : ڈیرہ غازیخان سرکل صدرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ملزمان گرفتار۔بھاری اسلحہ ،چوری شدہ کار اور چھینے گئے 10 عدد موٹر سائیکل، اسلحہ و منشیات برآمد۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او سجاد حسین گجر نے میڈ یا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ سرکل صدر میں ہونے والی واردات پر قابو پانے کے لئے میں نے ڈی ایس پی سرکل صدر ملک بشیر احمد اعوان کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ اسی طرح ڈی ایس سرکل صدر ملک بشیر احمد اعوان نے تھانہ کالا، شاہ صدر دین ، کوٹ مبارک ، دراہمہ اور سخی سرور میں ہونے والی راہزنی اور سرقہ شدہ 01 کار نمبری784/MHDسوزوکی مہران اور10عدد موٹر سائیکل جن کی مالیت تقریباً 1480200/-بنتی ہے بر آمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور اسی طرح پولیس تھانہ کالا، شاہ صدر دین ، کوٹ مبارک ، دراہمہ اور سخی سرور میں اسلحہ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ملزم محمد ارشد وغیرہ 96کس سے اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف36عدد ، 303رائفل 03عدد ، بندوق 12بور12عدد، پسٹل 30بور41عدد، پسٹل 12بور 02عدد ، پسٹل 32بور 01عدد، ریوالور01عدد، ماوذر01عدد،میگزین 11عدداور راؤند 346برآمد کئے گئے ہیں جن کے خلاف مختلف تھانہ میں مقدمات درج ہیں جبکہ منشیا ت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چرس 77کلو985گرام ، بھنگ 11کلو 100گرام، شراب 160لیٹر 3کپیاں برآمد کے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔مورخہ31.12.16کو بوقت8/45بجے رات تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے سیمنٹ فیکٹری روڈ پر ٹرک نمبری3033/JUکو ملزمان محمد حسین وغیرہ 4کس نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدرقم17000/-، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جن کوSHOتھانہ کوٹ مبارک اور اس کی ٹیم نے ٹریس آؤٹ کر کے ملزمان کے قبضہ سے رقم اور موبائل بر آمد کرکے مالکان کے حوالے کی اور ملزمان کو چالان عدالت کیا گیا ۔اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرکل ہذا میں کل 47خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔مزید یہ کہ انتہائی خطرناک ملزم راشد جیانی جو کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں رینجر پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھا کو بھی SHOتھانہ کوٹمبارک نے اپنی پیشہ وارانہ کاوش سے گرفتار کیا ہے۔جو کہ اس وقت مقید جیل ہے۔ جسے آئندہ تھانہ صدر پولیس ریمانڈ حاصل کرے گی۔ ڈی پی او سجاد حسین گجر نے کہا کہ ہمار ا مقصدغریب اور مظلوم عوام کی داد رسی ہے اور میرا منشور عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی ہے اس موقع پر SHOتھانہ کوٹ مبارک اشرف قریشی ، SHOتھانہ شاہ صدر دین منظور حسین انسپکٹر، SHOتھانہ دراہمہ اللہ ڈیہ SI، حمید اللہ PSO، ریڈر ڈی ایس پی صد ر سرکل اللہ نواز HCموقع پر موجود تھے آخر میں ڈی پی اوسجاد حسین گجر نے کہا شہری امن وامان قائم بر قرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں مزید پولیس ملازمان سے کہا کہ وہ اپنے فرائض انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دیں ملک دشمن عناصر اور اسلام دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے