Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ کسان بورڈ


 ریتڑہ(نامہ نگار)کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔حکومت گندم کے کاشتکاروں کو پریشانی سے نکالے۔گندم کی شاندار فصل کسان کے پاس آچکی ہے۔مگر حکومت کی گندم خریدنے کی پالیسی ناقص ہے۔ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ کے ڈویژنل صدر حافظ خالد رؤف ، ضلعی صدسردارر زبیراحمد ملکانی اورحافظ محمد حسین نے کسان بورڈ ضلع ڈیرہ غازیخان کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کیلئے تیار کی گئی کسانوں کی لسٹیں بوگس ہیں جن رقبوں پر گنا یا چھولے یا کوئی اور فصل کاشت ہے یا جو رقبے غیر آباد یا دریا برد ہیں وہ بھی گندم کی کاشت ظاہر کی گئی ہے جس سے گندم کے کاشتکار کا حق مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سنٹروں پر آڑھتیوں کا داخلہ بند ہونا چاہئے اور باردانے کا اجراء میرٹ پر ہونا چاہئے۔بوگس ناموں کا اخراج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے چھوٹے کاشتکاروں کو باردانے کا اجراء کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان بورڈ کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہا ہے اور کسانوں اپنے حقوق کا شعور دینے کیلئے کسان بورڈ کی کاوشیں جاری ہیں۔بعدازاں کسان بورڈ کے تحصیلی صدور نے اپنی سالانہ کارکردگی پیش کی۔اجلاس میں فیض محمد بلوچ، فیاض احمد میانہ، خالد محمود گورچانی،قاضی مستنصر بااللہ،اعجاز احمد میانہ،عبدالمنان شاکر،حافظ عبدالعزیز، زاہد سلیم بزدار،ارشاد احمد اترا،عبدالحمید خان، واحد بخش،محمد بلال، کریم بخش، فضل الٰہی ودیگر عہدیدار شریک ہوئے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے