Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اپریشن ردالفساد میں سیکیورٹی فورسز کو بہت سی کامیابیاں مل رہی ہیں، مہراسحاق سیال

ریتڑہ(نامہ نگار) اپریشن ردالفساد میں سیکیورٹی فورسز کو بہت سی کامیابیاں مل رہی ہیں،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی تونسہ مہراسحاق سیال نے ریتڑہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپریشن ردالفساد میں بلا امتیاز کارروائی جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر مسلح اداروں کو شاندار کامیابیاں مل رہی ہیں۔بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری مہم کا میابی سے جاری ہے۔جس کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے