Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈی جی خان: بستی دادوانی میں ہونے والے اپریشن کی مزید تفصیلات موصول ہو گئیں

ڈیرہ غازیخان: ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ ،چوٹی زرین کے علاقہ دادوانی میں پاکستان رینجرز (پنجاب) اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ تعلق رکھنے والے10 دہشت گرد ہلاک اس آپریشن میں تین رینجر کے جوانوں نےجام شہادت نوش کیا. مارے جانے والے دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کے سہولت کارتھے ۔ ڈیرہ غازی خان سے 15 کلومیٹر جنوب میں بستی دادوانی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے علم ہوا تھا جس کی روشنی میں صبح رینجر نے کاروائی کی فائرنگ کے تبادلےمیں10 دہشت گرد محمد اصغر دادوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دادوانی سمیت ہلاک ہوگئے ہیں. جبکہ پاکستان رینجرز کے 3 ایکس فوجیوں (حوالدار آصف، سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ) نے شہادت جام نوش کیا.دو زخمی رینجر اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ میں اب تک 18 دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے