Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اوباش نے خاتون خانہ کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ریتڑہ(نامہ نگار) اوباش نے خاتون خانہ کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،شور کرنے پر لوگ اکٹھے ہوگئے۔پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریتڑہ کی نواحی بستی ٹھٹھہ لغاری کی رہائشی خاتون آسیہ بی بی زوجہ نذیراحمد رات کو گھر میں اکیلی تھی اس کا شوہر نذیراحمد کھیتوں میں پانی لگانے کیلئے گیا ہوا تھاکہ رات نو بجے کے قریب اسی بستی کے رہائشی سجاد حسین ولد احمد بخش لغاری نے ان کے دروازے پہ دستک دی جس پر خاتون خانہ آسیہ بی بی نے جواب دیا کہ نذیراحمد کھیتوں میں پانی لگانے گیا ہوا ہے۔جس پر سجاد حسین دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آیا اور خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔خاتون کے شور پر اس کا خاوند نذیراحمد اور دیور محمدجمیل موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے کچھ دیر مزاحمت کے بعد ملزم سجاد حسین کو قابو کرلیا اور پولیس تھانہ ریتڑہ کے حوالے کردیا۔ جس پر پولیس تھانہ ریتڑہ نے مقدمہ بجرم 376 ت پ اور 456 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے