Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کلبھوشن کی سزائے موت دلیرانہ فیصلہ ہے۔


ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) کلبھوشن کی سزائے موت دلیرانہ فیصلہ ہے۔حکومت کسی دباؤ میں آئے بغیرعملدرآمد کرے۔بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے کی بجائے اسے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوآرڈینیٹرحکیم سعادت اللہ رند، تحصیل تونسہ کے کوآرڈینیٹر ورکن صوبائی کونسل نانا محمد عارف ملکانی،رکن صوبائی کونسل ملک اللہ نواز ارائیں، رکن صوبائی کونسل ن لیگ ملک محمد حنیف چھجڑہ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کی آنکھ میں کھٹکتا ہو کانٹا ہے، بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے اپنے جاسوس کلبھوشن یادو کو بچانے کیلئے پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے مگر اسے یہ خبر نہیں کہ پاکستان ایک مضبوط اور غیور فوج کا حامل ہے۔پاک فوج بھارت کی نکلتی آنکھیں واقعی نکال کر اس کی ہتھیلی پر رکھنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔اس سے پہلے بھی پاک فوج کئی بار بھارت کے دانت کھٹے کر چکی ہے اگر پھر بھی بھارتی حکومت یا فوج کو کوئی غلط فہمی ستا رہی ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر لے اسے ہر صورت منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قومی امنگوں کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے