Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 نمائندے لاپتہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 نمائندے لاپتہ ہوگئے ہیں اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نمائندے مبینہ طور پر ڈی این ایس کے پاس ہیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کے پروٹوکول آفیسر اور ڈرائیور مبینہ طور پر کابل ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ہیں جس کے بعد دونوں اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اہلکارمبینہ طور پر فغان خفیہ ایجنسی ڈی این ایس کے پاس ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے (ر)کرنل حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے