وہوا : قرآن مجید ہمارے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مسلمان اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں یہ بات چیئرمین کوٹ قیصرانی اور جمیعت علماء اسلام کے رہنماء مولانا امان اللہ خان قیصرانی نے مدرسہ امام ابو یوسف میں سالانہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اخوت محبت اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے مسلمان قرآنی تعلیمات پر علم پیرا ہو کر اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں کانفرنس سے مولانا انوار احمد ،قاری محمد یوسف ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں سانحہ مستونگ حملے کی مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی اس موقع پر قاریغلام یسین ،حبیب الرحمن پٹھان ،حافظ عبدالحنیف مولانا عبدالمجید قیصرانی،عبدالشکور پٹھان ،مولانا سعداللہ ودیگر بھی موجود تھے




0 تبصرے