Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جے آئی یوتھ کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن21مئی کو منعقد ہوں گے،رشید احمد اختر،نعیم اللہ عاربی و دیگر

وہوا۔:نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں،جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو منظم کیا جائے گا،جے آئی یوتھ کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن21مئی کو منعقد ہوں گے،رشید احمد اختر،نعیم اللہ عاربی و دیگر۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کے نائب امیر رشید احمد اختر،جے آئی یوتھ ضلع ڈیرہ غازیخان کے صدر نعیم اللہ عاربی ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی حلقہ PP240کے امیر حافظ محمد رفیق نے جے آئی یوتھ کے تحت منعقدہ یوتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہو گا ۔معاشرہ میں بہترین کردار کے حامل نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اس سلسلہ میں جماعت اسلامی نے منظم انداز میں نوجوانوں کو اکٹھا کر کے جے آئی یوتھ کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں نوجوان جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔جے آئی یوتھ کے تحت یونین سطح پر سینکڑوں نوجوان شامل ہو چکے ہیں۔انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کیلئے11,12مئی کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور پولنگ 21مئی کو ہو گی جس میں نوجوان اپنی قیادت کا چناؤ کریں گے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی وہوا حفیظ اللہ قیصرانی،صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد سلیم لاشاری،حاجی اللہ ڈتہ قیصرانی،توقیر ناصر،سردار طیب فائق کھتران،حاجی افتخار کھتران,ابراہیم خان گوڈی،سجاد احمد بزدار،،حاجی نثار کھتران،حبیب گل پٹھان،اسلام الدین قریشی،مولانا شفیق قیصرانی،سردار اطہر خان کھتران،حافظ محمد صفدر شیخ و دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے