ڈیرہ غازیخان:ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ سالانہ امتحان 23مئی سے شروع ہو گا . رولنمبر سلپس کی ترسیل اور اعتراضات دور کرنے کے حوالے سے بورڈ کے دفاتر اتوار 21مئی کو صبح نو بجے سے تین بجے تک اور 22مئی کو رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے . یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہا ں بتائی . انہوں نے بتایاکہ ڈوپلیکیٹ رولنمبر سلپ کے اجراء کے علاوہ کمی فیس ، این او سی ، تصدیق ، تبدیلی مضامین و دیگر اعتراضات کے حامل طلباؤطالبات بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رجوع کر سکتے ہیں .




0 تبصرے