شادن لنڈ:احمدانی کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم،ایک جاں بحق 7 مسافر زخمی
تفصیل کے مطابق احمدانی کے قریب انڈس ہائی پر مسافر کوچ اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجہ میں ٹرالر ڈرائیور موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کوچ کے 7 مسافر زخمی ہوگئے۔مسافر بس کراچی سے بونیر جارہی تھی۔ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 2 شدید زخمیوں کو ٹراما سنٹر ڈیرہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ 3 زخمیوں کو شادن لنڈ اور بقیہ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔




0 تبصرے