Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جانیئے گھر میں نگٹس بنانے کے انتہائی آسان طریقے

 لاہور: بچے بھی نہایت شوق سے چکن نگٹس کھاتے ہیں اور عموماً گھروں میں ماؤں سے اس بات کی بھی فرمائش کرتے ہیں کہ وہ اسکول اپنے لنچ میں چکن نگٹس ہی لے کر جائیں گے۔اب نگٹس بنائے انتہائی آسان طریقے سے وہ بھی گھر میں ۔

اجزاء

ڈبل روٹی کے تین سلائس

189 کپ دودھ

آدھا کلو چکن قیمہ

ایک چائے کا چمچ نمک

189 چائے کا چمچ کالی مرچ

189 چائے کا چمچ پیپریکا (paprika)

ایک چائے کا چمچ سویا ساس

189 چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

189 سوکھی اجوائن کے پتے (Parsley)

ایک عدد انڈا

نگسٹ کی کوٹنگ کے لیے:

ایک کپ بریڈ کرمز

188 نمک

ایک چٹکی کالی مرچ

189 اجوائن کے سوکھے پتے (parsley)

189 میدا

ایک کھانے کا چمچ کارن فلور

ایک عدد انڈا

تلنے کے لیے تیل

ترکیب:
ایک پیالے میں ڈبل روٹی کے ٹکرے کریں اور دودھ شامل کرکے اسے تھوڑی دیر کے لیے الگ رکھ دیں، چکن کے قیمے کو چوپر میں ڈالیں، اس میں دودھ شامل کی ہوئی ڈبل روٹی، لہسن پاؤڈر، نمک، پیپریکا، کالی مرچ، سویا ساس، اجوائن کے سوکھے پتے، انڈا شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔

ایک پیالے میں یہ مواد نکال کر اسے 30 سے 45 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

چکن کی کوٹنگ کے لیے ایک پیالے میں میدا، کارن فلور، چکن پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور الگ رکھ دیں، ایک اور پیالے میں بریڈ کرمز، کالی مرچ، نمک، سوکھی اجوائن ڈال کر مکس کرلیں۔

ایک علیحدہ پیالے میں انڈا پھینٹ لیں۔

نگٹس بنانے کے لیے ہاتھوں میں تیل لگائیں، چکن کا مواد لے کر اس کو نگٹس کی شکل دیں، پہلے میدا لگائیں، پھر انڈے میں ڈپ کریں اور آخر میں اس پر بریڈ کرمز ڈالیں، 30 منٹ کے لیے ان نگٹس کو فریج میں رکھ لیں۔

تیل گرم کریں اور نگٹس کو فرائی کرکے گرما گرم نگٹس کا مزہ کیچپ یا ہری چٹنی کے ساتھ اٹھائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے