ایبٹ آباد (ویب ڈیسک )"ساڑھے تین سال بعد حلقے میں کیا کرنے آئے ہیں ؟"،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر قلندر خان لودھی اپنے آبائی حلقے میں ووٹرز کے پتھراﺅ سے زخمی ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی ساڑھے تین سال بعد اپنے آبائی حلقے کے دورے پر پہنچے تو عوام مشتعل ہو گئے جنہوں نے انکی گاڑی اور قافلے پر پتھراﺅ کیا جس سے قلندر خان لودھی زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قلندر خان لودھی پر پتھراﺅ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے آبائی حلقے پنڈ کرگو خان سے گزر رہے تھے جس دوران لوگوں نے انکے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مشتعل مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال بعد حلقے میں کیا کرنے آئے ہیں ۔ اس دوران مظاہرین نے گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے تاہم پتھراﺅ کے بعد قلندر خا ن لودھی اپنے آبائی حلقے سے روانہ ہو گئے۔

0 تبصرے