Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گرلز سکول کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر مقامی وڈیرہ اور چیرمیں یوسی فاضلہ کچھ کے خلاف قبایلیوں کا تونسہ میں احتجاجی مظاہرہ

تونسہ شریف: گرلز سکول کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر مقامی وڈیرہ اور چیرمیں یوسی فاضلہ کچھ کے خلاف قبایلیوں کا تونسہ میں احتجاجی مظاہرہ
قبایلی علاقہ فاضلہ کچھ بستی سمیج کے قبایلیوں نے مقامی وڈیرہ اور یو سی چیرمیں فاضلہ کچھ اسلم بزدار کے خلاف گرلز سکول کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈالنے .ٹھیکیدار کو کام رکوانے پر مجبور کرنے پر منگروٹھہ روڈ پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی انہوں نے الزام عاید کیا کہ وڈیرہ تعلیم دشمنی پر آیا ہے اور بچیوں کی تعلیم کا دشمن ہے اور بہانے سے سکول کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے. انہوں نے وزیر اعلی سے ٹھیکیدار سے گرلز سکول کی تعمیر میں رکاوٹین دور کرنے اور ٹھیکیدار کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا. دریں اثنا وڈیرہ اسلم بزدار کا کہنا تھا کہ وہ سکول کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں لیکن سایٹ کا مسلئہ ہے سکول کو دوسری جگہ منتقل کیا جاے تو اسے کوئی اعتراض نہین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے