Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دادا نے پوتی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

فیصل آباد(ویب ڈیسک)ڈی گراﺅنڈ میں دادا نے پوتی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی گراﺅنڈ میں دادی نے اپنی جواں سالہ مہوش نامی پوتی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے پوتی کو پلاٹ کے ہتھیانے کیلئے قتل کیا کیونکہ پلاٹ مقتولہ مہوش کے نام پر تھا اور دادا اسے اپنے نام کروانا چاہتا تھا ،انکار پر دادا نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔قتل کرنے والے دادا کا کہناتھا کہ لڑکی اور اس کی ماں مجھے مارنا چاہتی تھی اور جب مجھے اس بات کا علم ہواتو میں نے لڑکی کو قتل کردیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے