Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خاص پکوان:گھر میں ذائقہ دار اٹالین ’پاستا‘ بنانے کا طریقہ

یقیناً آپ سب کے گھر میں پاستا شوق سے کھایا جاتا ہوگا، مگر گھر کے کچھ افراد کو پاستا کے مقابلے میں نوڈلز زیادہ پسند ہوں گے۔
پاستا اور نوڈلز کا ویسے تو کوئی موازنہ نہیں، مگر تاریخی حوالے سے دونوں کا بڑا ہی قریبی تعلق ہے۔
پاستا خالصتاً اٹالین کھانوں کا حصہ ہیں، جب کہ نوڈلز کو ایشیائی کھانوں کا حصہ مانا جاتا ہے، اس بحث سے ہٹ کر دیکھا جائے تو یہ دونوں ہی ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہیں۔
لذیذ اور ذائقہ دار کھانا تیار کرنا یقیناً ایک آرٹ ہے اور یہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں، ہم یہاں آپ کو پاستا بنانے کے 2 ایسے طریقے بتا رہے ہیں، جنہیں آزما کر آپ گھر میں اٹالین پاستا تیار کرسکتے ہیں۔

ٹماٹر/ تلسی/ دھنیا کے ساتھ پاستا بنانے کا طریقہ

 اجزاء
650 گرام پاستا

450 گرام ٹماٹر

ڈھائی چمچ زیتون کا تیل

2 چمچ کٹی ہوئی سفید پیاز

10 تلسی کے پتے یا دھنیا کا بنڈل

4 چمچ پارمیگیانو (اٹالین) پنیر

2 چمچ پسا ہوا لہسن

حسب ذائقہ نمک اور مرچ

ترکیب
پاستا کو ابالنے کے بعد پانی سے نکال کر الگ رکھیں۔

ٹماٹر کو 10 سیکنڈ کے لیے گرم پانی میں ڈبونے کے بعد نکال کر ایک منٹ تک برف کے ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔

اس کے بعد ٹماٹر کو نکال کر خشک کریں اور ان کے ٹکڑے کرلیں۔

ایک برتن میں پیاز کو زیتون کے تیل کے ساتھ بھوننے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال کر حسب ذائقہ مرچ اور نمک ڈالیں۔

اب اس میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر اس میں تلسی کے پتے یا دھنیا ڈال کر پنیر مکس کریں اور ذائقہ دار اٹالین پاستا تناول فرمائیں۔
بینگن اور توری کے ساتھ بنانے کا طریقہ
اجزاء
500 گرام پاستا کے چھوٹے ٹکڑے

2 چمچ زیتون کا تیل

ایک جوا لہسن

ایک ہرا پیاز

ایک عدد بینگن کے ٹکڑے

2 عدد توری ٹکڑوں میں کٹی ہوئی

3 چمچ سرکہ

200 گرام پالک

60 گرام پنیر کے کیوب

آدھا چمچ کٹا ہوا تازہ دھنیا

حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچیں

ترکیب
ایک برتن میں تیل کو گرم کریں، پھر اس میں پیاز اور لہسن شامل کرکے ایک منٹ تک چھوڑ دیں۔

اس کے بعد اس مین بینگن، توری، سرکہ، نمک اور مرچیں ڈال کر 15 سے 20 منٹ تک پکائیں۔

ایک الگ برتن میں پالک کو ابالنے کے بعد اسے سبزی کے ساتھ مکس کریں۔

آخر میں اس میں پاستا ملانے کے بعد اس کے اوپر دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے