Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تونسہ شریف:۔تمباکو نوشی کے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم

 تونسہ شریف: پٹرولنگ پولیس کوٹموڑ کے عملہ نے تمباکونوشی کے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔تمباکونوشی کے نقصانات اور قانونی پابندیوں کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی دی گئ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن عمران کشور صاحب نے ریجن بھر کی پٹرولنگ پوسٹوں کو ہدایت جاری کی جس پر پٹرولنگ پولیس کوٹموڑ کے عملہ نے انچارج پوسٹ سعیداحمد سانگھی سب انسپکٹر کی سربراہی میں جاوید احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر ممتاز حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دیگر عملہ کے ہمراہ عوام الناس میں تمباکونوشی کے نقصانات اور قانونی جرم کے بارے میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔سعیداحمد سانگھی سب انسپکٹر انچارج پوسٹ نے کہا کہ تمباکونوشی اب مضر صحت ہی نہی بلکہ قانونی جرم بھی ہے،پبلک ٹرانسپورٹ، پبلک مقامات،تعلیمی اداروں میں تمباکونوشی سخت منع ھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے