Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وہوا اور گردو نواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار

وہوا: نواحی علاقہ کھڈ بزدار مٹھے والی ،27کھالہ جلوالی ،ترمن چونی ومضافات میں محکمہ صحت کی لاپرواہی کے سبب عطائیت کا اژدھا موت باٹنے لگا سب تحصیل وہوا کے درجنوں دیہاتوں میں عطائی ڈاکٹر نان کوالیفائیڈ لیڈی ڈاکٹر راتوں رات کروڑ پتی اور غریب کنگال ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے لگے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈیرہ سے ان عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق وہوا کے نواحی علاقوں کھڈ بزدار ،مٹھے والی ،کھالہ نمبر27 ،چونی،ترمن جلووالی کے گنجان علاقوں میں ایسے عطائی پریکٹس کر رہے ہیں ڈاکٹر جو کہ مڈل پاس ہیں لیکن ان عطائی ڈاکٹروں نے اپنی دکانوں کے با ہر سادہ لوح مریضوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لیے بڑے بڑے رنگین بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں جو کہ محکمہ صحت کے افسران کے لیے کھلا چیلنج بھی ہے ان علاقوں میں عطائیوں کی شیشہ نما کلینکس بڑے بڑے ہسپتالوں کا روپ دھار چکی ہیں اس کے علاوہ ان علاقوں میں درجنوں کے حساب سے نان کوالیفائیڈ دایاں جو کہ لیڈی ڈاکٹر وں کی شکل میں اپنی نجی کلینکس کو بڑے بڑے ہسپتالوں کی شکل میں تبدیل کر چکی ہیں جہاں ہرقسم کے لیگل ان لیگل ڈلیوری کے آپریشن کیے جانے لگے ہیں نان کوالیفائیڈ ہونے کی وجہ سے آئے روز دوران ڈلیوری کئی عورتیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ،جبکہ عطائی ڈاکٹر نوجوان نسل میں نشہ آور ادویات فروخت کرکے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کررہے ہیں اس کے علاوہ سادہ لوح لوگ ان عطائیوں سے مہنگے داموں ادویات خریدنے مجبور ہو چکے ہیں جس سے عطائی ڈاکٹر راتوں رات امیر بننے کا ٹارگٹ پورا کرنے میں لگے ہوئے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈیرہ سے ڈرگز انسپکٹر کے خلاف ایکشن نہ لینے کے ساتھ ساتھ ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف یک طرفہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے