اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف نے ٹوئٹ کے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن حکومت کو اس حد تک توقع نہیں تھی کہ آئی ایس پی آر اپنا توئٹ واپس لے گی مگر آرمی چیف نے ٹوئٹ واپس لینے کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کرنے کا بھی کہا۔
جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ اچانک وزیر اعظم پہنچے، وزیر اعظم سے ان کی ملاقات45منٹ جاری رہی ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ٹوئٹ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ جس میں آرمی چیف نے ٹوئٹ کے معاملے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کے اہم قدم اٹھانے پر آرمی چیف نے بھی مثبت جواب دیا۔
نجی چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ منگل کی شب اہم رہنماﺅں کے ساتھ ہونے والی مشاورت میں وزیر اعظم کو آرمی چیف سے رابطے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ جبکہ مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم نے آرمی چیف سے رابطے کے لیے اسحاق ڈار،چودھری نثار کو ٹاسک دیا۔ اسحاق ڈار اور چودھری نثار نے آرمی چیف سے براہ راست رابطہ کیا۔ اسی رابطے کے نتیجے میں آرمی چیف نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق آرمی چیف اب ڈان لیکس کے معاملے پر کور کمانڈرز اجلاس میں فوجی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

0 تبصرے