Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالنے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، عمران خان

ایبٹ آباد: تحریک انصاف نے ایبٹ آباد میں میدان سجا گیا۔ عمران خان نے وزیراعظم پر باؤنسرز کی برسات کر دی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کا لندن میں گھر ساڑھے 6 ارب روپے کا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ حسن نواز کے پاس ساڑھے 6 ارب روپے کا گھر کہاں سے آگیا؟ نوازشریف نے جائیدادیں بچوں کے نام پر رکھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالنے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،نوازشریف کہتے ہیں کرپشن کے پیچھے جاؤں گا تو ترقی نہیں ہوگی۔سعید احمد کو منی لانڈرنگ کرنے پر نیشنل بینک کا صدر بنایا گیا،حکمرانوں کی کرپشن عوام ہی روک سکتے ہیں۔وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئےہیں، حکومت نے سرکلرڈیٹ کی آڑ میں 62 ارب روپے لوٹے۔نوازشریف عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔
عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو بھی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں پیسے نہیں ڈیزل کے پرمٹ چاہیئں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری طلبہ بھی بھارت کے سامنے کھڑے ہو گئے۔ طالبات بھی آزادی کیلئے نکل پڑیں،اب بھارت کو کشمیر سے جانا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے