Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈاکٹر عظمیٰ اور طاہر خان کی نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک):بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ اور طاہر خان کی نکاح کی ویڈیو منظر عام پرآ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نکاح خواں مولوی ہمایوں خان نکاح پڑھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عظمیٰ اور طاہر خان کا نکاح3مئی کو تحصیل ڈگر کی ضلع بونیر میں ہوا تھا۔ ویڈیو میں شادی کے گواہ بھی نظر آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ میری شادی گن پوائنٹ پر کروائی گئی ۔
جبکہ یہ ویڈیو دیکھ کر صاف لگ رہا ہے کہ ڈاکٹر عظمٰی نے اپنے مرضی سے طاہر خان کی شادی کی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طاہر خان اور ڈاکٹر عظمیٰ کے آپس میں کیے گئے میسیجز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ کو طاہر خان کے شادی شدہ ہونے اور چار بچوں کے باپ ہونے کا بخوبی علم تھا۔ طاہر خان اور عظمیٰ کی نکاح کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے