اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی خاتون ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پر دفتر خارجہ سے رابطہ کر لیا ، بھارتی ہائی کمیشن نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے پناہ اور بھارت واپس جانے کی لیے رابطہ کیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پررابطہ کیاہے، بھارتی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ کو بتایا ہے کہ ڈاکٹرعظمیٰ نے پاکستانی شہری طاہرعلی سے پسند کی شادی کی،تاہم اب عظمیٰ کاکہناہے کہ طاہرپہلے سے شادی شدہ ہے،ڈاکٹر عظمیٰ کوشادی کے بعد پتاچلاکہ طاہرشادی شدہ اور4بچوں کاباپ بھی ہے۔واضح رہے کہ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ اور بونیرسے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری طاہر علی ملائشیا میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔گزشتہ روز خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کےاپنے شوہر طاہر کے ویزے کی درخواست لے کر بھارتی ہائی کمیشن جانے اور اسے اندر ہی روک لئے جانے کی خبر آئی تھی۔تاہم اب
بھارتی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عظمیٰ خود ہی ہائی کمیشن آئی تھی ،اس نے وہاں درخواست دی کہ مجھے اپنے شوہر کی پہلی شادی اور 4بچوں کا علم نہیں تھا ،مجھے یہاں پناہ دی جائے اور بھارت واپس بھیجنے کا بندوبست کیا جائے ۔نئے صورتحال پر بھارتی شہری عظمیٰ کے شوہر طاہر علی نے "جیو نیوز" سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہےلیکن ڈاکٹر عظمی میری پہلی شادی اور بچوں سے متعلق پہلے سے باخبر تھی ۔ڈاکٹر عظمیٰ یکم مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی پہنچی اور 3 مئی کو دونوں نکاح کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

0 تبصرے