Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میرے پوتے پر تشدد کرنے والے معلم کے خلاف کا رروائی نہ ہوئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔حاجی کریم نواز درکھان

ریتڑہ (نامہ نگار)ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود میرے معصوم پوتے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور سکول کی لیٹرین میں بند کرنے والے معلم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔اگر اس کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ڈی سی آفس ڈیرہ کے سامنے احتجاج کروں گا۔شیرووالہ کے رہائشی حاجی کریم نواز درکھان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پچھلے ہفتے گورنمنٹ پرائمری سکول شیرووالہ،احمد آباد کے معلم نذر حسین کلاچی نے ان کے پوتے دوسری جماعت کے طالبعلم اسداللہ کو سبق یاد نہ کرکے آنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا اور گھسیٹ کر سکول کی لیٹرین میں بند کر دیا تھا۔جس کے خلاف انہوں نے ڈپٹی ایجوکیشن افیسر تونسہ میں بچے کے ساتھ جاکر درخواست گزاری تھی۔مگر ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ معلم پہلے بھی کافی بچوں کو اپنی سفاکیت کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ اس سے تنگ آچکے ہیں ساتھی اساتذہ سے لڑائی جھگڑا کرنا بھی اس کا معمول ہے ۔مگر علاقہ داری کی وجہ سے سب خاموش تھے۔مگر اب سب لوگ چاہتے ہیں کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو وہ ڈی سی آفس ڈیرہ کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے