ٹبی قیصرانی(نامہ نگارخبریں)فوڈسنٹر ریتڑہ اور ٹبی قیصرانی پر باردانہ کے ٹوکن اسسٹنٹ کمشنر تونسہ، کوآرڈینیٹر طارق بزدار اور اللہ بخش ملغانی فروخت کررہے ہیں۔فوڈ انسپکٹر رانا مرتضیٰ نے کرپشن کی حد کردی ہے۔فوڈسنٹروں پر زمینداروں کی تذلیل بند کی جائے۔ثبوت وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو پیش کروں گا۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن)وسابق پارلیمانی سیکریٹری سردار میربادشاہ قیصرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ کی کرپٹ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف شفاف گندم خریداری مہم کو ناکام بنادیا ہے۔اے سی تونسہ عبدالغفار اور اس کا عملہ فوڈسنٹروں پر پندرہ ہزار فی ٹوکن فروخت کرتے رہے جبکہ چھوٹے زمیندار فوڈسنٹروں پر دھکے کھاتے رہے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ زمینداروں کو تھپڑ مارتے رہے یہ عمل ناقابل برداشت ہے۔سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہاکہ کوآرڈینیٹرز کی لوٹ مار کے بعد اب فوڈ انسپکٹرز کی لوٹ مار شروع ہوچکی ہے اور زمینداروں کی تذلیل کا دوسرا شو شروع کردیا گیا ہے۔گندم میں ملاوٹ اور وزن کی کمی کا بہانہ بناکر چارچار بوریاں فی سو بوریاں کٹوتی کی جارہی ہے۔فوڈانسپکٹر رانا مرتضیٰ نے کرپشن کے ریکارٖڈ توڑ دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ عملہ کو وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں۔ورنہ حالات کے ذمہ دار خود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فوڈسنٹروں پر ہونیوالی کرپشن اور لوٹ مار اور زمینداروں کی تذلیل کے ثبوت وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پیش کروں گا۔
0 تبصرے