Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وزیراعظم نواز شریف اور چینی ہم منصب کی ملاقات؛ مختلف معاہدوں پر دستخظ


بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی اور سی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 66 رکنی وفد کے ہمراہ 6 روزہ دورہ چین پر ہیں جہاں انہوں نے چینی ہم منصب لی چی چیانگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم نواز شریف نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پر چین کے ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقتصادی راہداری کے لئے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سی پیک کی تکمیل کیلیے پُرعزم ہے۔
دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد ان کی سربراہی میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سمجھوتوں پر دستخط بھی ہوئے، پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مفاہمتی یادداہشتوں پر دستخظ کئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے