مظفرگڑھ ( محمد جواد بشیر سے ) پاکستان میں معذوروں کی تعداد مجموعی آبادی کا دس فی صد بتائی جاتی ہے، ہر دسواں پاکستانی کسی نہ کسی طرح کی مدد کا مستحق ہے مگر یہ مدد نہیں مل رہی سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے چک فرازی کے 5 گاؤں میں معزور افراد میں وہیل چئیرز، تین پہیوں والی سائیکل، بیساکھیاں، سمیت متعدد دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر سماجی تنظیم ہینڈز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ مس سعدیہ نواز نے حاظرین سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں معذوروں کی تعداد مجموعی آبادی کا دس فی صد بتائی جاتی ہے، بیس کروڑ کے ملک میں دو کروڑ افراد کسی نہ کسی نوعیت کی جسمانی یا ذہنی معذوری کے شکار ہیں۔
ہر دسواں پاکستانی کسی نہ کسی طرح کی مدد کا مستحق ہے مگر یہ مدد نہیں مل رہی۔اگرچہ خاص افراد کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے،تاہم ان کے لیے سہولیات میں اس شرح سے اضافہ نہیں ہورہا ۔ بڑے شہروں میں خاص افراد کی معاونت کرنے والے اداروں کی کچھ تعداد موجود ہے جو ناکافی ہے۔ مگر چھوٹے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تو خاص افراد کے لیے سہولیات نام کی کوئی چیز مہیا نہیں۔ ہینڈز نےبہمیشہ ہی ضروت مند افراد کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے یہ سب محنتی سٹاف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے






0 تبصرے