ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) تھانہ صدر کی کاروائی بھاری مقدارمیں آتش بازی کا سامان چائنہ پٹاخے بڑی تعداد میں شرلیاں برآمد،ملزم گرفتارمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر سید اعجاز حُسین بخاری نے صحافیوں بتا یا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک آدمی بیرون شہر سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان چائنہ پٹاخے لیکر ڈی جی خان آرہاہے جس پر سب انسپکٹر افتخار علی ملکانی پر مشتمل ٹیم روانہ کی گئی پل پیارے والی پر بلاک ای کے رہائشی آصف اصغر قریشی ولد محمد اصغر کو گرفتا ر کرلیا اس کے قبضے سے ہزاروں مالیت کا سامان برآمد کیا جن میں چائنہ پٹاخے ، آتشین مواد پٹاخے ،ماچس پٹاخے ڈبیاں،ماچس بم ،پھل جھڑی اور بڑی تعداد میں شرلیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر198/17 بجرم 285ت پ درج کرلیا۔




0 تبصرے