لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز قادری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جانتے ہیں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے کام میں کہاں رکاوٹ ہے تاہم اگر عمران خان 3بار میرے آستانے پر آجائیں تو انہیں وزارت عظمیٰ دلوادونگا۔
نیو نیو ز کے مطابق سابق صدر آصف علی زراری کے روحانی پیر اعجاز قادری نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کو اپنے آستانے پر آنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے صرف تین بار میرے آستانے پر آنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا کام کہاں روکا ہوا ہے تاہم اب میں نے خان صاحب کو پیشکش کر دی ہے اور اب ان کی مرضی ہے وہ آئیں یا نہ آئیں ۔
واضح رہے پیر اعجاز قادری کو سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں کافی شہرت ملی تھی۔ اور وہ آصف زرداری کے دورے اقتدار میں مسلسل انکے ساتھ رہے۔آصف زرداری کی کار کے جھنڈے پر پھونک مارنے کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔

0 تبصرے