اسلام آباد: مستونگ دھماکہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ایسے دھماکے پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے .ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے میں خودکش دھماکہ کے نتیجے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ واقعے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے،دشمن پاکستان میں انتشار چاہتا ہے اور ہمیں اپنے ندرونی و بیرونی دشمنوں پر نظر رکھنا ہوگی ۔واضح رہے کہ مستونگ میں خودکش دھماکے میں25افراد شہید اور مولانا عبدالغفور حیدری سمیت 35افراد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے 50 کلو میٹر دور مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سڑک کنارے گزرنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری سمیت 35 افراد زخمی جبکہ 25 کافراد شہید ہوئے ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہےاور شہید ہونے والے افراد میں افراد میں مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈرائیور بھی شامل ہے.





0 تبصرے