Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

‫وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک کی ملاقات


‫وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک کی ملاقات۔‬ ‫وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو مبارکباد دی۔‬ ‫وزیراعلیٰ کا ڈی جی رینجرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔‬ ‫وزیراعلیٰ کا ملک خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین۔‬ ‫سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کی تعریف۔‬ ‫قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے ۔عثمان بزدار‬ ‫رینجرز نے ملک میں قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ عثمان بزدار‬ ‫سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔عثمان بزدار‬ ‫رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔ عثمان بزدار‬ ‫دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں۔ عثمان بزدار‬ ‫دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں۔ عثمان بزدار‬ ‫پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔عثمان بزدار‬ ‫آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے۔ عثمان بزدار‬

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے