Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تونسہ شریف: لینڈ ریکارڈ دفتر کرپشن کا گڑھ بن گیا



تونسہ شریف: لینڈ ریکارڈ دفتر کرپشن کا گڑھ بن گیا۔ انتقال رجسٹرڈ کرانے لئے بھی پانچ سے دس ہزار تک فیس مقرر۔ معزور شخص اللہ وسایا اور شہریوں کا کلمہ چوک پر احتجاج

موضع گاڈی سندیلہ کے معزور شخص اللہ وسایا اور شہریوں نے لینڈ ریکارڈ کے پٹواری رفیق قیصرانی کے خلاف کلمہ چوک پر احتجاج کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ آفس میں بغیر رشوت انتقال رجسٹریشن درستگی کرانا ممکن بن گیا ہے ۔موضع کے پٹواری ان سے مسلسل رشوت مانگ رہا ہے۔ سفارشیں کرائیں متعدد لوگوں کے ہمراہ غریب شخص ہوں دو ہزار پٹواری کو دئے۔ لیکن مزید پیسے مانگ رہا ہے۔ اب اس کو مزید کب تک دیتا رہوں گا
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دفتر میں غریبوں کو درستگی انتقال۔رجسٹریشن کے نام پر رشوت مانگتے ہیں

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے 
لینڈ ریکارڈ آفس میں رشوت لینے بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا دریں اثنا پٹواری رفیق قیصرانی نے کہا ملازمیں پر الزام لگتے رہتے ہیں بیشک انکوائری کرالیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے