![]() |
| تونسہ شریف میں سیلاب |
تونسہ شریف میں کو سلیمان کے پہاڑی سلسلہ میں شدید بارشوں کے ندی نالوں اور رود کوہیوں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
پانی مختلف بستیوں اور آبادیوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سیلابی ریلے سے سب سے زیادہ متاثر وہوا کا نواحی قصبہ لکھانی ہوا جس میں جنوبی محلہ جات مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف بربادی کا سماں نظر آ رہا ہے۔ کسی کی دیوار گر گئی ہے تو کسی کا مکان گر چکا ہے۔ کسی کے مکان میں پانی داخل ہو چکا ہے اور گندم سمیت گھر کی قیمتیی اشیاء ضائع ہو چکی ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک حکومت پنجاب و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی امدادی سرگرمیاں نظر نہیں آ رہیں۔ متاثرہ افراد کے مطابق پچاس سے زائد گھر شدید متاثر ہو چکے ہیں۔ بہت سے گھر زمین بوس ہونا شروع ہوگئے ہیں لوگوں کے گھروں میں پانی جمع ہو چکا ہے۔ کمروں میں پانی بھی داخل ہوچکا ہے متعدد لوگوں کا سامان اشیاء ضروریہ بھی پانی کی نظر ہوگیاہے۔ متاثرین نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یوسی لکھانی شہر میں متاثرین کی ہرممکن امداد کو یقینی بنایا جائے۔




0 تبصرے