Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عمران خان صاحب روک سکتے ہوتو روک لو

عمران خان روک سکتے ہوتو روک لو 
میانوالی میں اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے میانوالی میں پانی کو پیسے کی طرح بہایا جارہا ہے 
وزیراعظم کے حلقہ میں تعنیات کوارڈینیٹر آحمد خان نیازی نے چند دن پہلے چچالی پُل یونین کونسل چاپری کا افتتاح کیا تھا آج معمولی سی بارش کے باعث پل کے آس پاس ساری سڑک کھنڈرات کی نذر ہوگئی کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑک ایک بارش بھی برداشت نہیں کرسکی وزیراعظم آپنے ضلع پر توجہ دیں سب سے زیادہ کرپشن وزیراعظم کے کوارڈینیٹر کو ملنے والے فنڈ میں ہورہی ہے 
وزیراعظم صاحب زمینی حقائق دیکھیں اور کوارڈینیٹر کو ملنے والے اربوں روپے کے فنڈر کی نیب اور دیگر اداروں سے تحقیقات کروائیں ان فنڈر سے جہاں ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہاں اسی طرح کرپشن کے ریکارڈ بنائے گئے ہیں اور سڑکیں نالیاں پل ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں 
تفصیلات کے مطابق خٹک بیلٹ کے اہم شہر چاپری پر چچالی پل افتتاح کے چند روز بعد بارشی پانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا چند روز قبل تحصیل عیسی خیل کے خٹک بیلٹ کے اہم شہر چاپری کے مقام پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چچالی پل کا افتتاح وزیر اعظم کے آباٸی حلقہ کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی و دیگر پی ٹی آٸی کے اہم راہنماٶں نے کیا اور اس موقع پر جشن منایاگیا کہ پی ٹی آٸی کے دور حکومت میں عوام الناس کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا مگر جہاں موجودہ دور حکومت میں ترقیاتی و تعمیراتی کام ہو رہے ہیں وہیں ہونے والے ناقص میٹیریل کا بے دریغ استعمال اور دھڑلے سے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے افتتاح کے چند روز بعد حالیہ بارش سے چچالی پل پر معیاری کام نہ ہونے سے اسکے ساتھ لگاۓ گٸے پشتے بارشی پانی سے بہہ گٸے ہیں اور بارشی پانی پل کی بنیادوں تک جا پہنچا ہے جس سے کسی بھی وقت پل کے گرنے  اور جانی و مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے لہذا عوام نے ارباب اختیار سے ناقص میٹریل کے استعمال اور فنڈز میں خرد برد کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے